ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / بلجیم: کوشر اور حلال ذبح پر پابندی لگا دی گئی

بلجیم: کوشر اور حلال ذبح پر پابندی لگا دی گئی

Tue, 09 May 2017 19:23:40  SO Admin   S.O. News Service

بلجیم،9مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بلجیم کے جنوبی علاقے والونیا کی حکومت نے یہودیوں کے کوشر اور مسلمانوں کے حلال طریقے سے جانور ذبح کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ والونیا کی پارلیمان میں اس پابندی کے حوالے سے ایک قرار داد پیش کی گئی، جسے ماحولیاتی کمیٹی کی طرف سے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ اسی طرح کی ہی قانون سازی بیلجیم کے شمالی فلیمش علاقے کی پارلیمان کی طرف سے تجویز کی گئی ہے۔ یورپئین جیوش کانگریس نے اس فیصلے کو بیلجیم میں دوسری عالمی جنگ میں نازیوں کے قبضے کے بعد ’’یہودی مذہبی حقوق پر سب سے بڑا حملہ‘‘ قرار دیا ہے۔ قبل ازیں ایک مسلم تنظیم نے اس حوالے سے شدید پریشانی کا اظہار کیا تھا کہ مسلمانوں کو اپنے عقیدے کے مطابق حلال ذبح کرنے سے روکا جا رہا ہے۔


Share: